ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طبعیت ناساز، نیویارک ٹائمز

Sep 17, 2022 | 15:56 PM

 ایک نیوز نیوز: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای  طبعیت ناساز، ڈاکٹرز نے رہائش گاہ پر خصوصی نگہداشت کےلئے کلینک قائم کردیا۔

نیو یارک ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق 83 سالہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای  زیادہ عمر اور  صحت کی خرابی کی وجہ سے  مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی خصوصی نگہداشت کے لئے گھر پر ہی کلینک قائم  کرکے ان کی دیکھ بھال شروع کردی ہے ۔ عوامی اجتماعات کے علاوہ ان کی تمام سرکاری  میٹنگز بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق معدے میں درد اوربخار کی شکایت پران کی سرجری کی گئی تھی  جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم وہ ابھی مکمل آرام کررہے ہیں۔

مزیدخبریں