شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ

Sep 17, 2022 | 15:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس میں شرکت کے لیے براستہ لندن، امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈے پر بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کی۔ وزیراعظم ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوگئے،وزیراعظم لندن سے امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد وہ آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے،دورہ لندن کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج بروز ہفتہ 17 ستمبر کو موسم کی خرابی کے سبب میانوالی سے ٹانک روانہ نہ ہوسکے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر ہی سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم کے دورہ کے پی کے دوران وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لینا تھا۔ وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں اور شاہراوں کی تعمیر پر بریفنگ بھی شیڈول تھی۔

دورے کے دوران شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات اور ان کیلئے بنائے گئے سو گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔

مزیدخبریں