مائیکل جارڈن کی جرسی نے سارے ریکارڈ توڑ دیے

جارڈن نے یہ جرسی سن 1998 کے این بی اے فائنلز کے دوران پہنی تھی۔
کیپشن: جارڈن نے یہ جرسی سن 1998 کے این بی اے فائنلز کے دوران پہنی تھی۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سابق باسکٹ باؤلر مائیکل جارڈن کی جرسی ایک کروڑامریکی ڈالر یا 2 ارب 24 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد میں نیلام ہو ئی ہے۔ یہ کسی بھی کھلاڑی کی کسی بھی چیز کی اب تک کی ریکارڈ نیلامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باسکٹ بال کی دنیا کے شہرہ آفاق کھلاڑی مائیکل جارڈن نے یہ جرسی سن 1998 کے این بی اے فائنلز کے دوران پہنی تھی۔ اس سے قبل فٹ بال کے کھلاڑی میراڈونا کی جرسی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔

نادر اشیاء نیلام کرنے والے عالمی ادارے سوتھیبیس نے جمعرات کو بتایا کہ باسکٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی مائیکل جارڈن کی وہ جرسی ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوئی ہے۔ یہ جرسی انہوں نے سن 1998 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ایک فائنل میچ کے دوران پہنی تھی۔

یہ اب تک کی نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی جرسی یا کھیلوں کے حوالے سے یادگار چیز بن گئی ہے۔

سوتھیبیس کا کہنا ہے کہ اس سال کے ابتدا میں ارجنٹائن کے عظیم فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کی جرسی کی ریکارڈ نیلامی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ میرا ڈونا کی "ہینڈ آف گاڈ "جرسی کی نیلامی 93  لاکھ ڈالر میں ہوئی تھی۔

مائیکل جارڈن کی جرسی کی نیلامی میں وصول ہونے والی قیمت باسکٹ بال کی کسی جرسی کی سابقہ ریکارڈ نیلامی سے 3 گنا زیادہ ہے۔ اس سے قبل ایل اے لیکرز کے سابق اسٹار کھلاڑی کوبی برائنٹ کی جرسی بھی 37 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

 واضح باسکٹ بال کھلاڑی کوبی جنوری 2020 ء میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔