شہبازشریف کے حق میں چلائی جانے والی بامعاوضہ ویڈیو گلے پڑ گئی

Sep 17, 2022 | 13:51 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: یوٹیوبرز کی روزی ماری گئی۔ سوشل میڈیا پر شہباز شریف کے حق میں بے جان کونٹنٹ والی ویڈیوز کرنے والے ٹک ٹاکرز کو ٹرول کیا جارہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یوٹیوبرز سے مزید  پیڈ ویڈیوز بنوانے کا پلان روک دیا گیا،جس ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے ٹک ٹاکرز کو ہائر کیا، اس کو شدید حکومتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹک ٹاکرز مناہل ملک،حارث علی،مس واؤ،عروج فاطمہ،آمنہ ناصر،شیمزہ شہباز,ساحل اور مسٹر بیٹری سمیت دیگر ٹک ٹاکرز نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیڈ ٹرینڈ چلایا جس میں ٹک ٹاکر ز کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تنطیم کے موقع پر چین کے وزیراعظم سے ملاقات کی، اسی طرح وزیراعظم کی مختلف ممالک کے وزرااعظم  سے ملاقات کا ٹرینڈ چلایا گیا ہے۔لیکن انتہائی بے جان کونٹنٹ کی وجہ سے اس ٹرینڈ سے فائدہ ہونے کی بجائے حکومت کو نقصان ہوا ہے۔

اور ان ویڈیوز پر ٹک ٹاکرز کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انتہائی بیزار کن اور بور کونٹنٹ ڈالنے والے  ٹک ٹاکروں کو  سوشل میڈیا صارفین نے بلاک اور انفالو  کرنا شروع کر دیا ھے۔ حالانکہ ان کی فالوؤ نگ لاکھوں میں تھی۔

مزیدخبریں