ایک نیوز نیوز: سابق فاسٹ باؤلرعاقب جاوید ورلڈ ٹیم کے انتخاب پر ٹیم منیجمنٹ پر برھم ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم کا میڈل آرڈر انتہائی کمزور ہے۔ ایشیا کپ کے ناکام سکواڈ کو ہی زیادہ برقرار رکھا گیا۔ فخر زمان ان فٹ ہوئے تو شان مسعود ٹیم میں شامل ہو گئے۔ چار پانچ چھ نمبر پر وہی ناکام کھلاڑی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ افتخار، آصف علی، خوشدل اور حیدر علی سے ورلڈ کپ جیتنا مشکل ہے۔ جو کھلاڑی اپنی وکٹوں پر سکور نہیں کر پا رہے آسٹریلیا کی وکٹوں پر سکور کیسے کرینگے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں میں سب سے کمزور میڈل آرڈر ہمارا ہے۔ شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے۔ شعیب ملک ایشیا کپ میں ہوتے تو ٹائٹل جیت سکتے تھے۔ شرجیل کی ٹیم میں جگہ ہی نہیں ہونی چاہیے ہے۔ فٹنس کا کوئی معیار ہوتا ہے۔ ورلڈ کپ میں بھارت نہیں ٹرافی کو ہدف بنایا جانا چاہیے ہے۔