18 سالہ ہیکر نے اوبرکا سسٹم بیٹھا دیا

Sep 17, 2022 | 12:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کیب بُکنگ پلیٹ فارم اوبر کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر 18 سالہ امریکی نوجوان نے قبضہ کرلیا ہے۔ جس کی وجہ سے اوبر کا سسٹم شدید متاثر ہوا ہے۔

کپمنی کو اس کی وجہ سے اندرونی مواصلات اور انجینئرنگ سسٹم کو بند کرنا پڑا۔ 

 رپورٹ کے مطابق اوبر کے ترجمان سیم کری کا کہنا ہے کہ ہیکر کی جانب سے  ایک ملازم کی ورک اپ لیس میسجنگ ایپ سلیک تک کی رسائی حاصل کرلی تھی۔ جس کواستعمال کرتے ہوئے ہیکر نے اوبر ملازمین کومیسیج بھیجا کہ کمپنی ڈیٹا بریچ کا شکارہوگئی ہے۔ اس وقت تک اوبر استعمال کنندگان کا ڈیٹا لیک ہونے کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔  

 اوبر کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوبرکمپنی کے ایک انجینئر نے ہیکر کےساتھ بات چیت کی۔ ہیکر نے انجینئرکوبتایا کہ وہ 18 سال کا ہے اور کئی سال سے اپنی سائبر سیکورٹی اسکلز پر کام کررہا ہے۔ ہیکرنے بتایا اوبر کی سیکورٹی پالیسی کمزور تھی۔ اس وجہ سے وہ اسے میں آسانی سےہیک کر سکا ہے۔

اوبر ترجمان نے مزید کہا کہ ہیکر نے ایمزون اور گوگل کی جانب سے ہوسٹ کیے گئے کلاوڈ تک بھی پوری پہنچ حاصل کرلی تھی۔ یہاں اوبر اپنے ریسورس کوڈ اور کسٹمر کا ڈیٹا کا ذخیرہ کرتا ہے۔ اوبرملازمین کا کہنا تھا کہ وہ ہیکرکی پہنچ کو روکنے کیلئے سسٹم بند کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں