پاکستانی طلبا کےلئے بڑی خوشخبری، برطانیہ کیلئے فلی فنڈڈاسکالرشپس

Sep 17, 2022 | 12:18 PM

  ایک نیوز نیوز: پاکستانی طلباء کے لئے بڑی خوش خبری ، برطانیہ  نے پاکستان کے طلباء کے لئے فلی فنڈڈ اسکالر شپس کی پیش کش کر دی ۔

 ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو برطانیہ  کی جانب سے وظائف دئیے جائیں گے۔ہائیر ایجوکمیشن کمیشن نے برطانیہ کی جانب سے کامن ویلتھ پروگرام کے تحت فلی فنڈڈ اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔

 رپورٹ کےمطابق برطانیہ کی یونیورسٹیز میں ماسٹرز، پی ایچ ڈی  کی سطح پر اور ٹیچنگ فیکلٹی کے لئے فلی فنڈڈ اسکالرشپس دستیاب ہیں ۔ یہ اسکالر شپس دولت مشترکہ یا کامن ویلتھ پروگرام کے تحت دئیے جارہے ہیں ۔

 اسکالرشپ کے حصول کےلئے طلبا براہ راست ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو اپنی درخواست ارسال کرسکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 18 اکتوبر 2022 ہے۔

مزیدخبریں