ایک نیوز نیوز: آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنجہانی ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے آنے والے شخص نے کفن تھامنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے زمین پر گرا کر قابو کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کا کفن تھامنےکی کوشش کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے ویسٹ منسٹر ہال میں پیش آیا۔
WATCH: Police tackle man who tried to rush towards Queen Elizabeth's coffin pic.twitter.com/ipuauYbOpA
— BNO News (@BNONews) September 17, 2022
اس گرفتاری سے کچھ ہی دیر پہلے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اپنی بہن این اور بھائیوں اینڈریو اور ایڈورڈ کےساتھ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آئے تھے اور 10منٹ تک موجود رہے تھے۔
ملکہ الزبتھ کا آخری دیدار کرنے کے لیےجمع افراد اس شخص کی حرکت پر حیرت زدہ رہ گئے، دیدار کے یہ لمحات 30 سیکنڈ کے التوا سے نشر کرنے والے برطانوی ٹی وی کو 15 منٹ تک دیگر مناظر دکھانا پڑے۔
کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کی گرفتاری کے بعد آنجہانی ملکہ کے تابوت کے دیدار کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔