دورہ منسوخ ہونے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ ہم منصب سے رابطہ

Sep 17, 2021 | 17:27 PM

admin
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈرا آرڈن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سکیورٹی کےفل پروف انتظامات کی یقین دہائی کرائی جو کسی کام نہ آئی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے لکھا’عمران خان نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی‘۔


خیال رہے کہ پاکستان میں18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں