رشوت و سفارشی کلچر کے خاتمے کیلئے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا بڑا فیصلہ

Sep 17, 2021 | 15:16 PM

admin
لاہور: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے رشوت اور سفارشی کلچر کے خاتمے کیلئے صوبے میں ای ٹینڈرنگ پورٹل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد تمام ٹھیکے آن لائن پورٹل کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبے میں ڈیجیٹل سنٹرلائزڈ سسٹم بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھرنے کہا کہ سسٹم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم بہت ضروری ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی ٹینڈرنگ کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہناتھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے چور بازاری کے تمام رستے بند کررہے ہیں، ۔۔محکمہ کو کرپشن فری بنانے کیلئے ہر ضروری اقدامات کئےجا رہے ہیں۔ٹھیکیداری نظام میں موجود کرپٹ عناصر کا مکمل ختم کیا جائے گا۔  اس سلسلے میں رہنمائی کیلئے کال سنٹر بھی قائم کیا جائے گا

سنٹرلائزڈ سسٹم سے گھر بیٹھے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے ساتھ ادائیگی بھی کی جا سکے گی،ٹینڈر نوٹس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کا کمپیوٹرآئزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا، ٹینڈر میں سب سے کم ریٹس دینے والے درخواست گزار کا تعین خود کار طریقے سے کیا جائے گا۔ ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ میں ان لسٹڈ فرمز ہی ٹینڈرنگ میں حصہ لے سکیں گی۔صوبائی وزیر نے ای ٹینڈرنگ سسٹم کو رواں سال مکمل اور نافذ کرنے کی ہدایت کی۔
مزیدخبریں