حکومت نے مجوزہ ترمیم کا ایک اور مسودہ اتحادیوں کے ساتھ شئیر کردیا 

حکومت نے مجوزہ ترمیم کا ایک اور مسودہ اتحادیوں کے ساتھ شئیر کردیا 
کیپشن: The government shared another draft of the proposed amendment with the allies

ایک نیوز: حکومت نے مجوزہ ترمیم کا ایک اور مسودہ اتحادیوں کے ساتھ شئیر  کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان سے رائے  بھی مانگ لی  ہے۔ 

حکومت  کی جانب سے آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل63اے میں ترمیم کی تجویز  دی گئی ہے، ہدایت کے کیخلاف ووٹ کے بعد پارٹی سربراہ کارروائی کرسکے گا،حکومت  زن ججز تقرر کے آرٹیکل175اے میں ترمیم کی تجویز  دی، جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی کاجائزہ لے سکے گا، سپریم کورٹ میں ججز تقرر کے طریقے میں ترمیم کی  تجویز  دی  گئی ، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کمیٹی میں 4ارکان اسمبلی ہوں گے ایک سینیٹر، ایک ایم این اے کا نام وزیراعظم دیں گے، حزب اختلاف کے دونوں نام اپوزیشن لیڈر تجویز کریں گے ۔  

تجویز کےمطابق   12رکنی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس پاکستان کا تقرر کرے گی، خصوصی کمیٹی کے 8ارکان قومی اسمبلی سے،4سینیٹ سے ہوں گے، سینئر ترین کی بجائے3سینئر ترین ججز میں کسی ایک کاانتخاب ہوگا، چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی کااجلاس ان کیمرہ ہوگا، حکومت  کی جانب سے آئین کے آرٹیکل184میں ترمیم کی تجویز  بھی دی گئی ہے۔