ایک نیوز:پنجاب حکومت نے کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ ادارے جمعہ کو بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز اور کالجز پر ہو گا، صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی۔
قبل ازیں پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جمعہ کو ممکنہ احتجاج کےباعث تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔