پنجاب بھر میں 2روز کیلئے دفعہ  144 نافذ 

Oct 17, 2024 | 19:52 PM

ایک نیوز: پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ، نوٹیفکیشن جاری۔ 

پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد  ہوگی، حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی  ہے،پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا ۔ 

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ،سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے ،محکمہ داخلہ  پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  

مزیدخبریں