آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق  ہوچکا ہے، گورنر پنجاب

Oct 17, 2024 | 18:38 PM

ایک نیوز:گورنر پنجاب  سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  لاہور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ   آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے اور حالیہ ملاقات کے دوران آئینی بینچ بنانے کہ بات کلیئر ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقے سے متعلق ترمیم کا بھی اتفاق ہوگیا ہے اور اب صرف ایک ترمیم پر 20 فیصد معاملہ رہ گیا ہے جبکہ میرے خیال میں  پاکستان تحریک انصاف بھی آن بورڈ ہوگی۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے بارے میں کوئی معاملات طے نہیں ہوئے مگر کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی اورغلط چیز پر بات کرنا بنتی ہے، بطور اتحادی پوری کوشش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، ملک میں سیاسی استحکام آئے گا تو ملک معاشی طور پر ترقی6 کرے گا، ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے،ایس سی او کے ا نعقاد سے دنیابھر میں ملکی امیج بہتر ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے، پاور شیئرنگ کے حوالے سے جوباتیں طے پائی تھی ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ۔ 

ان کا مزید کہناتھا ملکی مفاد کی خاطر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اورجہاں چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ان کی نشاندہی کرتا ہوں تاکہ صوبے میں بہتری آسکے۔  اس موقع پر سہیل وڑائچ ،سلمان غنی، سید ارشاد عارف، واصف ناگی، رئیس انصاری، حفیظ اللہ نیازی ، خالد قیوم  سمیت  دیگر سینئر صحافی موجود تھے۔  

مزیدخبریں