ایک نیوز(چودھری اشرف) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن میں پاکستان کا نام ٹرف فیلڈ بلڈر میں شامل ہو گیا ۔
ڈائریکٹرپاکستان ہاکی فیڈریشن عثمان آفریدی کا کہنا ہے کہ اس گیٹ وے سے اب پاکستانی کمپنی دوسرے ممالک میں ٹرف لگانے کی اہل بن گئی ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے فیلذ بلڈر کا سرٹیفیکیٹ ملنا اعزاز ہے، پا کستا ن سے پہلے بھارت ، امریکہ ، انگلینڈ کی کمپنیاں ٹرف لگانے کا لائسنس رکھتی تھیں ۔
عثمان آفریدی نےمزید کہا اس سال کی اے ڈی بی پی میں چھ سے زیادہ اسٹروثرف شامل ہیں ،دنیا بھر میں دو سو سے زیادہ ہاکی ٹرفس لگتی ہیں، ہم اس سے پہلے بھی پاکستان میں ٹرفس لگاچکے ہیں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن میں پاکستان کا نام ٹرف فیلڈ بلڈر میں شامل
Oct 17, 2024 | 16:43 PM