پولیس گیری، شہد بھی کھانا ہے اور پیسے بھی نہیں دینے

پولیس گیری، شہد بھی کھانا ہے اور پیسے بھی نہیں دینے
کیپشن: The police have to eat honey and don't even give money

ویب ڈیسک: شہد کے شوقین پولیس اہلکار کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا،لاہور میں رشید نامی پولیس اہلکار نے سڑک کے کنارے شہد بیچنے والے شہد لیااور پیسے دیئے بغیر چلا گیا۔
شہد فروش نے جب پولیس اہلکار سے قیمت ادا کرنے کو کہا تو وہ اہلکار کہتا رہا کہ ابھی نہیں ہیں اگلی دفعہ لے لینا، دکاندار نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دکان دار پولیس اہلکار کو کہ رہا ہے کہ چچا تم نے شہد لیا ہےسب دیکھ رہے ہیں پیسے دو جس پر پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ چچا بھی کہہ رہے ہو اور پیسے بھی مانگ رہے ہو۔
 ویڈیو وائرل ہونے پر جب حکام کو علم ہوا تو اہلکار کو معطل کردیاگیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔