پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی
کیپشن: PCB reduced the number of selection committee members from seven to five

 ایک نیوز(چودھری اشرف) پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی۔
  کپتان اور ہیڈکوچ کا سلیکشن کے وقت ووٹ کا اختیار ختم کردیاگیا، علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہرعلی، اسد شفیق اور حسن چیمہ ہی تمام فیصلے کریں گے ، پندرہ ارکان کیساتھ پلینگ الیون منتخب کرنے کا اختیار بھی سلیکٹرز کو مل گیا۔
 سلیکٹرز کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے وقت ہیڈکوچ اور کپتان سے مشاورت ضرور کریں گے، ہیڈکوچ اور کپتان کی صرف رائے لی جائے گی،حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہوگا، ایکس آفیسو نان ووٹنگ ممبرز کا سلیکشن کمیٹی سےکردار بھی ختم کردیا گیا۔