رمضان شوگر مل :شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی پرفیصلہ محفوظ

Oct 17, 2024 | 11:55 AM

ایک نیوز:احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل ریفرنس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریفرنس کی منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیب پراسکیوٹرکا کہنا تھا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے ،اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں ہے ،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔
عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ، وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔    

مزیدخبریں