ایک نیوز: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نےنئی عدالتوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھی لیکن عدالتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا ، انشااللہ 12 ماہ میں یہ کورٹس تیار ہوجائینگی ۔
جسٹس محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ نئے سال میں ان کورٹس میں سماعت شروع ہوگی ،مجھ سمیت تمام لوگوں کو اس ادارے نے عزت دی ہے ،ہمیں اس ادارے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔
تمام لوگوں کو اس ادارے نے عزت دی ہے:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
Oct 17, 2024 | 11:17 AM