ملتان ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں آئوٹ ،انگلینڈ کو جیت کیلئے 297 رنز درکار

Oct 17, 2024 | 17:01 PM

ایک نیوز:دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی آل ٹیم آوٹ ہو گئی، انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 291 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

جبکہ پاکستان کی ٹیم بھی دوسری اننگز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، پاکستان نےانگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کے بلے باز سلمان علی آغا 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کیطرف سے ساجد خان نے7جبکہ نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، انگلینڈ کیطرف سے بین ڈکٹ 114 رنز بناکر نمایاں رہے۔    
تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ کے مابین ملتان میں کھیلے گئے دوسرےٹیسٹ میں پاکستان کا سپنر اٹیک چھایا رہا ، پاکستان کے ساجد خان نے انگلینڈکے7کھلاڑیوں کا آئوٹ کیا۔
پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 75رنز کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو ساجد خان اور نعمان علی نے تباہ کر دیا، ساجد خان نے 7جبکہ نعمان نے3وکٹیں لیں، برائنڈن کارس چار رنز بناکر ساجد خان کا شکار بنے ۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزیدخبریں