وزیر اعظم آج اراکین پارلیمنٹ کو ظہرانہ دینگے 

Oct 17, 2024 | 09:28 AM

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف آج حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو ظہرانہ دینگے ۔
ظہرانہ دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دیا جائے گا، اجلاس میں 26 ویں ترمیم منظور کروانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی ، سپیکر ایاز صادق نے بھی پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے بلا لیا ہے۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی جائے گی، اپوزیشن کے پارلیمانی نمائندوں کو بھی اجلا س میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔    

خیال رہے کہ گزشتہ رات    آئینی ترمیم کے معاملے پر جاتی امراء میں  پانچ بڑوں کی اہم میٹنگ ہوئی تھی،تنواز شریف  اور مولانافضل الرحمان کی آصف علی زرداری کی آمد سے قبل ون آن ون ملاقات  ہوئی، ملاقات میں   مولانا فضل الرحمان کی طرف سے 25 اکتوبر کے بعد آئینی ترمیم پیش کرنے کی تجویز  دی گئی تھی۔

مزیدخبریں