نائجیریا: حادثے کا شکار ٹینکر سے پٹرول جمع کرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی،147 افراد ہلاک

Oct 17, 2024 | 00:22 AM

ویب ڈیسک:مغربی افریقا کے ملک نائجیریا میں  پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے اور بعد ازاں آگ لگنے سے 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ نائجیریا کی شمالی ریاست جیگوا میں پیش آیا۔

مقامی پولیس اور ریسکیو سروسز کے مطابق ڈرائیور کی جانب سے ٹینکر کا کنٹرول کھودینے سے ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں بھرا پٹرول بہہ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ٹینکر نائجیریا کے شہر کانو سے یوبے ریاست کی طرف جا رہا تھا، ٹینکر الٹنے کے بعد اطراف میں رہنے والے لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے پٹرول کو جمع کرنے کی کوشش کی۔ 

پٹرول جمع کرنے کی کوشش کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق  ہلاک شدگان کی اجتماعی تدفین کردی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں