ایک نیوز:استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ 21اکتوبر کو آئی پی پی سرپرائز دے سکتی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کابیان میں کہنا ہے کہ 21اکتوبر سیاسی گہماگہمی کا دن ہو سکتا ہے۔اسی دن آئی پی پی کے سرپرائز ملکی سیاست کی ہواؤں کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔ موسمی ٹھنڈ سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔ آئی پی پی کے پاس سیاسی گر اور سیاسی گرو دونوں موجود ہیں۔ پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سیاست میں سبک رفتار ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق کاکہنا تھاکہ سیاسی دانائی کا تقاضا ہے کہ معاملات کو جلد بازی سے حل نہ کیا جائے۔آئی پی پی کسی سیاسی عجلت کا شکار نہیں ہونا چاہتی۔آئی پی پی فلٹریشن کے بعد سیاسی روابط پروان چڑھائے گی۔ ابھی کسی کے لئے کوئی دروازہ بند بھی نہیں ہے لیکن سب کے لئے نو انٹری بھی ہے۔جسطرح وقت سے پہلے افطاری نہیں کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح قبل از وقت کوئی سیاسی حصہ داری بھی نہیں کی جا سکتی۔