میرانشاہ میں شہید سپاہی وارث خان فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

میرانشاہ میں شہید سپاہی وارث خان فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک
کیپشن: Martyr Sepoy Waris Khan laid to rest with military honors in Miranshah

ایک نیوز :شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں شہید سپاہی وارث خان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی وارث خان 16اکتوبر کو میرانشاہ میں دہشت گردی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے تھے ۔

 شہیدکی نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوان ،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سپاہی وارث خان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق  دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے ۔دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔