ایک نیوز : سینئر اداکارہ حنا خواجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کی جانے والی بربریت پر اسلامی ممالک کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سینئر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔
اداکارہ کی شیئر کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ 75 سال سے پڑھایا اور بتایا جاتا رہا کہ فلسطین پر یہودیوں کا قبضہ ہے، باقی اسلامی ممالک آزاد ہیں لیکن اب پتا چلا کہ صرف فلسطینی آزاد ہیں اور باقی اسلامی ممالک پر یہودیوں کا قبضہ ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت بھی شیئر کی، ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے لکھا کہ اے اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف کردے۔
واضح رہے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی۔