گلوکارفلک شبیر کی اہلیہ کی” ایم آرآئی“مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

گلوکارفلک شبیر کی اہلیہ کی” ایم آرآئی“مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی
کیپشن: Singer Falk Shabbir's wife's MRI asking for prayers

ایک نیوز:گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کی ایم آر آئی کی تصویر پوسٹ کرکے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ۔

معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام اکاکؤنٹ پر اہلیہ سارہ خان کی تصویر پوسٹ کی، جو اسکریننگ کے عمل سے قبل  ایم آر آئی کیلئے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

سارہ خان جونامور اداکارہ بھی ہیں ۔گلوکار فلک شبیر سے شادی 2020میں ہوئی تھی اورانکی ایک بیٹی الینا فلک بھی ہے۔

گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کس بیماری میں مبتلا ہیں یہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

 مداحوں نے گلوکار سارہ خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کااظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

 واضح رہے کہ سارہ اور فلک شبیر باقاعدگی سے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔زیادہ تر مواد خاندان کے باہر جانے یا اسٹار جوڑوں کی فیشن مہمات پر مبنی ہے۔

ایک ہفتہ قبل سارہ اور فلک نے بیٹی الیانا کی دوسری سالگرہ منائی۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کی تقریب کی متحرک تصاویر پوسٹ کرکے اپنے خوشی کے لمحات شیئر کیے۔