21اکتوبر کو پاکستان ترقی کی طرف نئے سفرکاآغازکریگا،شہبازشریف 

21اکتوبر کو وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کاآغازہوگا،شہبازشریف 
کیپشن: On October 21, a new era of fulfilling promises will begin, Shahbaz Sharif

ایک نیوز :سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ 21اکتوبر کو پاکستان ترقی کی طرف نئے سفر کا آغاز کریگا ۔

 سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں مریم نوازشریف اور حمزہ شہبازبھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور کیاگیا

سابق وزیراعظم شہبازشریف کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 21 اکتوبر پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے نوید سحر ہے۔ 21 اکتوبر مستقبل کی راہ عمل کے تعین کا دِن ہے۔ 21 اکتوبر قوم کے اتحاد کا دِن ہے۔ایسافلاحی ترقی کرتا پاکستان بنائیں گے جس میں مایوسی نہ ہو، مہنگائی نہ ہو، معاشی بدحالی نہ ہو۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنی بلند ہمتی اور پرجوش جذبوں سے ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ کارکنوں اور راہنماﺅں کی محنت پاکستان کو سنوارنے کے لئے ہے ۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی راہنماؤں کی ملاقات ، نائب صدر حمزہ شہبازشریف بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا ۔قائد نوازشریف کے استقبال کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پھر پورا کریں گے۔ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے۔نوازشریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے ۔پھر ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے
 صدر مسلم لیگ ن کاکہنا تھاکہ دِن رات جس طرح رہنما اور کارکن جذبے سے کام کررہے ہیں، قابل تحسین ہے۔