ایک نیوز : صدر مملکت عارف علوی سے پی ٹی آئی کے ترجمان اور عہدیدار کی اہم ملاقات، عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور صدر مملکت پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی راہ کو ہموار کریں۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو عمران خان کی جانب سے انتخابات کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنے کا پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔
Pakistan Tehreek-e-Insaf's Central Information Secretary, Mr. Rauf Hassan, and Barrister Umair, called on President Dr. Arif Alvi, at Aiwan-e-Sadr. pic.twitter.com/7zae2tBDW4
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 17, 2023
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کیلیے راہ ہموار کریں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھیجا جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور بات چیت شروع کرنے سے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کے بعد پہلی بار پی ٹی آئی قیادت نے صدر مملکت کو پیغام بھیجا ہے جس کی تصدیق رہنما علی محمد خان نے بھی کی ہے۔