نوازشریف تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے،سینیٹرعرفان صدیقی 

Oct 17, 2023 | 17:28 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپسی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ منفی قیاس آرائیاں کرنیوالے تھوڑاانتظار کرلیں،قائد ن لیگ نوازشریف نے جے آئی ٹی اور عدالتوں میں سینکڑوں پیشیاں بھگتیں ہیں ۔انہوں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے مزید لکھا کہ کسی کو کوئی شک وشبہ نہیں ہونا چاہیے۔نوازشریف انشا اللہ اب بھی وطن واپس پہنچ کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے ۔

مزیدخبریں