ایک نیوز: پاکستان نے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت حاصل کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کمبوڈیا کیخلاف فیفا ورلڈ کپ 2024ء کوالیفائر میچ جیت لیا۔ پاکستان نے کوالیفائر میں کمبوڈیا کو ہوم میچ میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا ۔
میچ کا واحد گول پاکستان کی جانب سے ہارون حامد نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے
بلوچستان کے نگران وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی کاکہنا ہے کہ آج فٹبال ٹیم کی جیت سے لگ رہاہے کہ ماشااللہ فٹبال از بیک ۔میں اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔وسائل کی کمی کے باوجود جس جذبے سے کھیلے جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔اس ایونٹ کو ہم نے آخر تک کامیاب بنایا۔میرے محکمے کی طرف سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کاکہنا تھاکہ کھیلوں میں سیاست کا عمل دخل ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ آج کھیل اور فٹ بال کی فتح ہوئی ہے، فٹ بال عوام کا کھیل ہے، پاکستان میں فٹ بال کو بہت مقبولیت حاصل ہے، بدقسمتی سے سیاسی کلچر بہت خراب ہوا ہے، سیاست میں عزت اور احترام ختم ہوگیا، سیاست کھیل میں بھی آگئی ہے۔ عمدہ کھیل پرکمبوڈیا کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، فٹ بال میں کامیابی پرسب لوگ خوش ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کاکہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ہم فیفا کوالیفائر کا میچ جیتے ہیں ۔ہمارے بچوں کے پاس ہر سپرٹ ہے۔میں سب سے گزارش کروں گا فٹ بال کو سپورٹ کریں یہی ہمارا فیوچر ہے۔ہر کوئی ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بنے گا کچھ نوجوان کھیلوں میں ملک کا نام روش کریں گے۔