ایک نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت اور قومی دفاع میں اس کی اہمیت پر بات چیت کی گئی ۔ملک کی سمندری حدود کی نگہبانی میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا کہ اقوام عالم کی بحری افواج میں پاک بحریہ کو نمایاں ترین مقام حاصل ہے۔پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت دنیا کی کسی بحری فوج سے کم نہیں ،سمندی حدود کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ قوی امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافہ ہوگا۔