خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Oct 17, 2023 | 15:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز این:   خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔

پولیس نے  ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں