کوٹ مٹھن: حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کا 21 اکتوبر سے آغاز ہوگا

Oct 17, 2023 | 14:56 PM

ایک نیوز: کوٹ مٹھن برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی ہفت زبان شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمت اللہ علیہ کا تین روزہ عرس مبارک 21 اکتوبر کو شروع ہوگا۔ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ 

محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف راؤنڈ دی کلاک موجود رہیں گے۔ عرس کا آغاز نماز فجر کے بعد قران خوانی سے ہوگا۔ افتتاح کے موقع پر چادر پوشی کی جائے گی اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد صفات اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد فہد، اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر جلبانی،ڈی ایس پی، مینجر اوقاف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔  

مزیدخبریں