ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ پہلے صنم جاوید کو پولیس نے گرفتار کر لیا،پھر کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ہم نے عدالت میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی تو ہمیں پتا چلا کہ اسے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔بعد میں صنم جاوید کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صنم جاوید کو کیس میں ضمانت ملی تو اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ہمیں یقین دہانی کروائی جائے کہ اسے دوبارہ گرفتار نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے سرکاری وکیل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔