اے این ایف کی کارروائی، آن لائن منشیات اسمگلنگ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

Oct 17, 2023 | 14:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن شاپنگ کے پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ  میں ملوث پیشہ ور گروہ کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہونے پر اے این ایف نے کارروائی کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔ اے این ایف کی اسپیشل ٹیموں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں پیشہ ور گروہ کیخلاف کارروائی کی۔ اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے33 پارسل قبضے میں لیکر 53 کلو سے زائد چرس، ڈیڑھ کلو آئس اور ایک کلو افیون برآمد کی ہے۔
  اے این ایف ترجمان کا کہنا ہےکہ گروہ انٹرنیٹ شاپنگ پلیٹ فارم پر کمپنیاں رجسٹرد کر کے اسمگلنگ کر رہا تھا۔تحقیقات میں مزید افراد کی شناخت ہوئی، ملزمان کا تعلق ملک کے مختلف صوبوں سے ہے۔بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کا اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-17/news-1697536220-4390.mp4

مزیدخبریں