سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے روسی صدر چین پہنچ گئے

سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے روسی صدر چین پہنچ گئے

ایک نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتن سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے دیرینہ دوست شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں صدور کے درمیان یہ ملاقات ’لا محدود‘ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان ذاتی نوعیت کا بھی تعلق ہے اور چینی صدر انہیں ’بیسٹ فرینڈ‘ یعنی بہترین دوست قرار دیتے ہیں جبکہ روسی صدر کے خیال میں چین ایک ’قابل اعتماد پارٹنر‘ ہے۔
غربی ممالک کے ساتھ مشکل تعلقات کے باوجود دونوں رہنماؤں کے درمیان قربت برقرار رہی ہے جس کا اندازہ یوکرین جنگ کے دوران چینی مؤقف سے بھی ہوتا ہے جب اس نے روسی حملے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں صدر پوتن کا شریک ہونا نہ صرف غیرمعمولی سمجھا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شی جن پنگ کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر خراج تحسین پیش کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔خارجہ تعلقات پر یورپی کونسل سے منسلک چینی پالیسی کی ماہر الیشیا باشولسکا کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں روسی وفد کی موجودگی ماسکو کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے روس کو بھی صدر پوتن کا ایک مثبت رخ پیش کر کے بین الاقوامی میدان میں اپنی حیثیت کو منوانے کا موقع ملے گا۔