تھانہ شادمان کیس؛ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

Oct 17, 2023 | 13:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شاد مان پولیس اسٹیشن جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید  کو پیش کیا،اعجاز چوہدری کو ڈینگی بخار کے باعث عدالت پیش نہ کیا جاسکا ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔



مزیدخبریں