تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج

Oct 17, 2023 | 13:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔پراسکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ان کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات کا اندارج ہوا ہے، اور ان کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

عدالت نے تھانہ شاد مان کیس میں یاسمین ارشد کی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی،جج ارشد جاوید نے ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔



مزیدخبریں