مولانافضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

مولانافضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
کیپشن: The inside story of the meeting between Maulana Fazlur Rehman and Asif Ali Zardari

ایک نیوز: مولانا فضل الرحمان اور آصف علی ذرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 50 منٹ جاری رہی۔ 

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سندھ میں جے یو آئی ف کے نئے اتحادیوں کی بات کی۔ سابق صدر نے شکوہ کیا کہ مولانا صاحب آپ ہمیں چھوڑ کر نئے دوست تلاش کر رہے ہیں۔ 

جس پر مولانا نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ نے بھی تو حکومت ختم ہوتے ہی ہم سے آنکھیں پھیرلیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ مولانا صاحب ہم تو یاروں کے یار ہیں آپ کو ساتھ رکھیں گے۔ 

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن ہر جماعت جیتنے کے لئے لڑتی ہے ہم بھی ہر کارڈ آزمائیں گے۔ مولانا نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران جے یو آئی ف کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا۔ آصف علی زرداری نے جنوری میں انتحابات نہ کروانے کے مولانا کے موقف پر تحفظات ظاہر کئے۔ 

مولانا نے مؤقف اپنایا کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں جنوری میں سخت سردی ہو گی اس لئے ووٹر نہیں نکلے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں الیکشن 90 دن سے آگے جا سکتے ہیں تو ایک ماہ اور آگے جانے میں کیا حرج ہے۔