محسن نقوی کا میو اور ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ، شکایات کے انبار پر وزیراعلیٰ برہم

محسن نقوی کا میو اور ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ، شکایات کے انبار پر وزیراعلیٰ برہم
کیپشن: Mohsin Naqvi's visit to Mayo and Teaching Hospital Shahdara, Chief Minister Braham on the pile of complaints

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ اور میوہسپتال کے زیرتعمیر ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا۔ شاہدرہ ہسپتال میں مریض رائزک انجکشن باہر سے خریدنے پرمجبور تھے جبکہ فارمیسی میں رائزک انجکشن کا سٹاک موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق مریضوں نے انجکشن باہر سے خریدنے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ جب وزیراعلیٰ فارمیسی میں گئے تو رائزک انجکشن کا سٹاک موجود تھا۔ جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر میڈیکل افسر کی سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ نے انجکشن باہر سے خریدنے والے مریضوں کے پیسے فوری طورپرواپس کرنے کا حکم بھی دیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ فارمیسی میں سٹاک ہونے کے باوجود انجکشن باہر سے منگوانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ غریب مریض پیسے خرچ کر کے باہر سے انجکشن منگوائے اورہسپتال کی فارمیسی میں انجکشن بھی موجود ہوکیا یہ مینجمنٹ ہے؟ ڈیوٹی پر موجودڈاکٹرکسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکا۔

محسن نقوی نے تنبیہ کی کہ آئندہ ایسی شکایت ملی تو سخت کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا،مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلی محسن نقوی نے میوہسپتال کے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کے اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے گراؤنڈ،فرسٹ،سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ فلور کا معائنہ کیااورہر فلور پر تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔ 

وزیراعلی محسن نقوی نے نئے تیار کردہ نرسنگ کاؤنٹر، وارڈ، ڈاکٹر روم اور واش رومز کا معائنہ کیا۔ وارڈ میں نئے سیلنگ فین لگانے کے کام پر محکمہ تعمیرات و مواصلات کے حکام کو شاباش دی اور تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے اورچھتوں میں موجود سیم کے مستقل خاتمے کی ہدایت کردی۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ 200 بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجا رہاہے۔

سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔