آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس؛2ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Oct 17, 2023 | 12:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:   آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس  میں عدالت نے 2 ملزمان کےنا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت  میں  آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس پر سماعت  ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے کیس کی سماعت کی۔  شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین احتساب عدالت میں پیش  ہوئے ۔

وکلاء نے  احد خان چیمہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں کہا گیا کہ احد خان چیمہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔عدالت نے احد خان چیمہ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی ۔

عدالت نے وکلا کو بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے 28 اکتوبر کو طلب کر لیا  ہے۔

یاد رہے کہ کیس کے مرکزی ملزمان ندیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی بری ہو چکے ہیں جبکہ عدالت نے دو ملزمان چوہدری شاہد محمود اور محمد صادق کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔



مزیدخبریں