نیب ترامیم: وفاقی حکومت نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

Oct 17, 2023 | 11:48 AM

ایک نیوز: وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ جس پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اپیل دائر کرنے کے لیے 15 روز کا وقت دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل کیلئے کچھ مزید گراؤنڈز شامل کی جارہی ہیں، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے سے اپیل کا حق مل گیا، وفاقی حکومت نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے اپیل تیار کررہی ہے۔

سابق چیف جسٹس بندیال نے دو ایک کے تناسب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا۔

 وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائر کردی۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عدالت نیب ترامیم کو بحال کرے۔ 

اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان اختیار پر تجاوز ہے۔

اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں