چیئر مین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے کی پی ٹی آئی کی پیشکش مسترد

Oct 17, 2023 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر چیئرمین صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی تحریک انصاف کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین مسلسل اجلا س بلانے سے انکاری ہیں اس لیے پیپلز پارٹی سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔ دوسری جانب  پیپلز پارٹی نے صرف اجلاس نہ بلانے کی وجہ سے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی مخالفت کردی ہے۔

سینیٹر تاج حیدر  کا کہنا ہے کہ ہمیں اجلاس ریکوزٹ کرنے کیلئے صرف تین مزید اراکین کے دستخط چاہیے ۔جماعت اسلامی نے مسئلہ فلسطین پر اجلاس بلانے کی درخواست پر دستخط کردئیے ہیں ۔اب جے یو آئی ف اور دیگر ساتھیوں سے رابطے کررپے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے نہیں فلسطین کے مسئلے پر ہمارا ساتھ دے ۔تاج حیدر کا کہنا ہےکہ 26 اراکین کے دستخطوں کی ضرورت ہے 23 ہوگئے ہیں ،سانحہ جڑانوالہ اور مہنگائی پر بحث کےلیے اجلاس بلانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی ۔
تاج حیدر کا کہنا ہےکہ فلسطین تو امہ کا مسئلہ ہے اس لیے سب جماعتوں سے تعاون مانگا ہے ۔

مزیدخبریں