سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف پہلی اپیل دائر

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف پہلی اپیل دائر
کیپشن: The first appeal against the NAB amendment decision was filed in the Supreme Court

ایک نیوز:‏ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف پہلی اپیل دائر کردی گئی۔ درخواست گزار زبیر احمد صدیقی نے فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کی۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیل میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ نیب ترامیم کو بحال کیا جائے۔ 

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ فیصلہ سے میری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں پارٹی نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے نوٹس دیئے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔ نیب ترامیم سے کسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان اختیار پر تجاوز ہے۔