ایک نیوز: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے تھنک ٹینک رین لیبو اور اسکالرز کے وفد سے ملاقات کی. ملاقات میں مستقبل کیلئے مشترکہ اہداف اور وژن پر تبادلہ خیال کیا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، کینیا کے صدر ولیم روٹو اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کریں گے. وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے.