ایک نیوز: عمران خان کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی ،دیگر کیسز میں گرفتاری سے روکنے اور غیر شرعی نکاح کیس پر سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی آج کی ریگولر کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت منسوخ کر دی گئی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور دیگر کیسز میں گرفتاری سے روکنے کے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے سنگل بنچ میں صرف ارجنٹ کاز لسٹ میں درج کیسز کی سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق دو رکنی بنچ میں بھی صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کریں گے ۔دو رکنی بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر پرانے کیسز کی لسٹ منسوخ کردی گئی ہیں۔