بہترین حکومتی اقدامات، کپاس کی پیداوار میں 126 فیصد اضافہ

Oct 17, 2023 | 10:00 AM

ایک نیوز: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC )اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم(LIMS) کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروقت مدد سے پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 126فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل(SIFC) اورلمز( LIMS) فصل کے حوالے سے کپاس کے سیزن کے دوران ضروری مدد کیلئے کسانوں کے ساتھ منسلک رہے۔ 

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم(LIMS) کی جانب سے کسانوں کی بروقت رہنمائی سے یہ فائدہ ہوا کہ پاکستان میں اس بار کپاس کی بمپر فصل ہوئی ہے۔ لمز(LIMS) نے کپاس کی فصل کو سفید مکھی سے بچانے کیلئے پاکستان آرمی اور محکمہ زراعت کے تعاون سے ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کیڑے مار ادویات کا سپرے کیا جس کی وجہ سے پیدوار میں اضافہ ہوا۔ 

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم(LIMS) ملک میں زرعی شعبے میں انقلاب لانے کیلئے اور زراعت کو فروغ دینے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ 

کسانوں کو آئندہ سال کی فصل سے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کیلئے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ limspakstan.com کے ذریعے لمز(LIMS) کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

مزیدخبریں