پاک چین دوستی کے ثمرات 

پاک چین دوستی کے ثمرات 
کیپشن: The fruits of Pakistan-China friendship

ایک نیوز: پاکستان اور چین ہمیشہ ہر اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں چین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

11 اکتوبر کو چینی چینل سی جی ٹی این نے پاک چین دوستی پر خصوصی دستاویزی فلم نشر کی۔ فلم میں پاکستان اور چین کے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر معلومات فراہم کی گئیں۔ فلم میں دکھائے جانے والے منصوبے پاک چین دوستی کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ 

پاکستان میں ہر شہری ایک سال میں 1.5 کلو چائے پتی استعمال کرتا ہے اور ہمارے ملک میں ضرورت تھی کہ ہم چائے پتی کی پیداوار اپنے ملک میں ہی کریں۔ چین نے پاکستان میں چائے پتی کی پیداوار کے لیے موزوں زمین کی نشاندہی میں مدد کی۔ 

ایف ایم آر سپیشلسٹ کے مطابق “ہم نے بہت سے علاقوں میں زمین اور اس کی پیداواری صلاحیت پر ٹیسٹ کیے اور ہمیں معلوم ہوا کہ پاکستان میں کئی مقامات پر چائے پتی کی پیداوار ممکن ہے”۔ 

پاکستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں بھی چین نے ہمیشہ اپنی مہارت اور رہنمائی فراہم کی۔ پاکستان میں تھری گورجس ساؤتھ ایشین انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور سازگار انجینیئرنگ جیسی انڈسٹری بھی پاک چین مشترکہ کامیاب منصوبوں کی بہترین مثال ہے۔ 

پاکستان میں چین کی مدد سے 720 میگاواٹ صاف اور گرین بجلی کی پیداوار کی جارہی ہے۔ پاکستان سے ہر سال بےشمار طلبہ و طالبات چین کی جانب سے مہیا کردہ سکالرشپ پروگرام کے تحت اعلی تعلیم حاصل کرنے چائنہ جاتے ہیں۔ چین کے تعاون سے پاکستان ایسے ہے ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کا عزم رکھتا ہے۔