ایک نیوز: ریماؤنٹ ڈپو مونا میں قائم شدہ" Centre of Excellence For Equine Genetics"ہرگزرتے دن کے ساتھ اپنی اہمیت اجاگر کررہا ہے۔
2021 میں قائم کئے گئے اس سنٹرنے روز بروز ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں ۔Polo Argentinoکی پاکستان میں ڈیمانڈ اور اس کے نتیجے میں کثیر زر مبادلہ کے ضیاع کے پیش نظر 100 فیصد Polo Argentino Bloodlineکے گھوڑوں کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔
Polo Argentinoکی Breeding Stockکے انتہائی مہنگے داموں درآمد کے بجائے مقامی طور پر"Breeding Development Program" شروع کیا گیا۔ ماہرین کی کاوشوں کی بدولت ستمبر 2022 میں اس پروگرام کی پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔
26 اگست اور 9 ستمبر کو پاکستان میں سو فیصد Polo Argentinoکے دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ 26 فروری 2024 تک سو فیصد Polo Argentinoبچوں کی تعداد 10 سے 12 تک پہنچ جائے گی۔
یہ بچے پاکستان میں اس Breedکی افزائش کی بنیاد رکھیں گے۔ کچھ عرصے میں پاکستان نہ صرف Polo Argentinoکی اپنی ضرورت پوری کرسکے گا بلکہ دوسرے ممالک میں برآمد بھی کرے گا ۔Polo Argentinoکی درآمدات اور برآمدات میں اس تبدیلی کے باعث پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہونگے۔