ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے اسرائیل میں فوج تعیناتی پرغورشرور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے 2 ہزار امریکی فوجیوں کو مشن کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ امریکی فوج اسرائیلی فوج کوآپریشن میں معاونت فراہم کرےگی۔
پینٹاگون کے مطابق 24 گھنٹوں کے نوٹس پر فوج کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر بدھ کےروز اسرائیل کادورہ کریں گے۔